بھٹکل 15/ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے ڈونگر پلی میں واقع نوجوان اتحاد کمیٹی کے ماتحت مسجد خضر کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب محمد یوسف بیلّی پھر ایک بار صدر منتخب ہوئے، جبکہ مولوی محمد فواز ندوی جنرل سکریٹری کے عہدہ پر منتخب ہوگئے۔
جمعرات شب قریب نو بجے منعقدہ انتخابی میٹنگ میں بھٹکل سمیت مینگلور اور بینگلورسے بھی کمیٹی کے کئی انتظامیہ ممبران نے شرکت کی اور نئے عہدیداران کے انتخاب کے موقع پر رائے مشوروں سے نوازا۔
خیال رہے کہ نوجوان اتحاد کمیٹی کے تحت علاقہ کی مسجدخضراور مون اسٹار اسپورٹس سینٹر آتا ہے، جبکہ علاقہ کی فلاح و بہبودی اور سماجی و ملی کاموں میں یہ کمیٹی نہایت متحرک ہوکر کام کرتی ہے۔
عہدیداران کی مکمل لسٹ یہ ہے:
صدر: محمد یوسف بیلّی
نائب صدر: محمد الیاس سعدا
جنرل سکریٹری: مولوی محمد فواّز ندوی
سکریٹری: عنایت اللہ گوائی
خازن: سید عمر بافقی
محاسب: محمد اکرم دِینا